رواداری
روداری
ایک وسیع المعنی لفظ اور کثیر الجہتی لفظ ہے۔ یہ صرف ایک لفظ نہیں بلکہ ایک فلسفہ حیات
بھی ہے۔
رواداری
سے مراد برداشت ہی نہیں بلکہ ایسی برداشت، وسیع القلبی اور وسیع النظری ہے جس میں
آپ دوسرے کو اس کے عقائد، نظریات، اور طرز زندگی کے مطابق زندہ رہنے کا حق دیتے
ہیں جس طرح اور جس قسم کا حق آپ خود کے لئے چاہتے ہیں۔
رواداری
بہترین روئیے کا نام ہے جو دوسرے کو شخصی، دینی، مذہبی، لسانی، طور پر ہر وہ کام
کرنے کی آزادی دینا ہے تاکہ وہ آن اقدار کی پابندی کر سکے جن پر اس کا اعتقاد ہے
اور اس میں کسی قسم کا کوئی جبر نہ ہو۔
حضور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور عمل اس بات کا بین ثبوت ہے انہوں نے
جس معاشرے کی بنیاد رکھی اس میں عیسائی اور یہودی اپنی عبادات اور رسومات کو ادا
کرنے میں آزاد تھے۔ کیا ہم اس معاشرے میں جس کی اساس لا الہ الا اللہ پر ہے اس میں
کسی دوسرے مذہب تو کیا اپنے ہم مذہبوں کو دے رکھی ہے ۔ کیا ہمارے اخلاق اس قابل
ہیں کہ ہم مخالف کے نقطہ نظر کو برداشت کر سکیں، کیا ہم دوسروں کی علمی، مذہبی،
معاشرتی، سیاسی مخالف رائے کو معاندانہ سمجھنے کی بجائے اس کے رائے کو بھی اتنی ہی
فوقیت دیں جتنی ہم اپنی رائے کو دیتے ہیں۔
💕 جزاک اللہ خیرا فائز صاحب
ReplyDeleteبہت مفید تحریر ہے اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کے نقطہ نظر خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائیں قطع نظر اس سے کہ ہم اسے غلط ہی سمجھتے ہوں اور حکمت، دلیل اور بہترین عمل کا نمونہ پیش کرنے کی توفیق دیں، آمین. 🤗
JazakAllah Umar sb
DeleteVery important reminder which demand application in true spirit. Keep writing
ReplyDeleteGood sir.
ReplyDeleteCarry on sir for positive change in behaviour
Thanks and JazakAllah Tariq Sb
DeleteBeautifully elaborated the concept in precise presentation. Keep on illuminating minds of readers with your valuable and admirable ideas...
ReplyDeleteJazakAllah Murshad
ReplyDelete