Thursday 23 December 2021

غرور اور تعصب

 


غرور اور تعصب 

غرور انسان کی اس خاصیت یا ذہنی حالت کو کہتے ہیں جس میں وہ اپنے علم، خوبصورتی، دولت، عہدے یا مرتبے کی وجہ

 سے غیر معقول فخر محسوس کرتا ہے اور اس وجہ سے دوسروں سے فاصلہ رکھنا  یا ان سے ملنا، بات کرنا باعث ہتک سمجھنا ہے۔ جبکہ تعصب حقائق سے لا علمی کے باوجود دوسروں کے بارے میں رائے یا فیصلہ سنا دینے کو کہتے ہیں

یہ دونوں روئیے خطرناک حد تک ہمیں اپنے اردگرد اپنی پوری شدت کے ساتھ نا صرف موجود نظر آتے ہیں بلکہ ان کا پر تشدد اظہار ہر جگہ ملتا ہے۔ ہم اسلام کو امن اور آشتی کا مذہب کہتے نہیں تھکتے لیکن ہمارا عمل اس سے بلکل مختلف ہے۔

بغیر علم کے بحث اور بغیر عمل کے تبلیغ ہمارا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اپنے آدھے ادھورے علم کے ساتھ ہم غرور کا بھی شکار ہوں جائیں تو ایسا طرز عمل ہمارے سامنے آتا ہے جس کا تجربہ ہم دن رات کرتے ہیں۔ عرب اپنی زبان اور قبیلے پر بہت فخر کرتے تھے اور آخری درجے کی عصبیت کا شکار تھے۔ اسلام نے اس آگ کو بہت حد تک بجھایا لیکن آج کا عرب بھی اپنے نسب، زبان، قومیت کی وجہ سے فخر و غرور میں مبتلاہے۔مغرب اگر کسی قسم کے غرور اور تکبر میں ہے تو وہ علم،ترقی،جمہوری برتری ،سائنسی تحقیق اور برتر انسانی حقوق اور اقدار کی وجہ سے ہے۔   

ہمارے ہاں برتر ذات، عہدہ، مذہبی فرقہ ایک ایسا تعصب ہمارے اندر بھرتا ہے جو ہمیں ایک دوسرے کی جان، مال، ایمان، اور عزت کا دشمن بنا دیتا ہے۔

ہمیں خطبہ حجتہ الوداع یاد رکھنے کی ضرورت ہے جو ہر قسم کے تعصب کو روکتا ہے۔ گورے کالے کی تمیز ختم کرتا ہے۔ غلاموں اور عورتوں کے حقوق کی بات کرتا ہے۔

رہی بات غرور کی تو اس کے لئے صرف شیطان کے غرور کو ذہن میں رکھ لیں کہ اس کا غرور اس کو کدھر لے گیا اور راندہ درگاہ کر دیا۔ اور قیامت اور قیامت کے بعد تک کی زندگی میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ملعون ٹھرا۔

اس تعصب اور غرور سے ہمیں صرف اللہ، اس کی کتاب اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی بچا سکتی ہے۔ ان دو کو چھوڑ کر کسی کی تبلیغ اور تعلیمات ہمیں قرآن کا مطلوب انسان نہیں بنا سکتی۔   



9 comments:

  1. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  2. Great article 👍

    ReplyDelete
  3. 💕 جزاک اللہ خیرا کیپٹن

    آپ نے ایک ماہر طبیب کی طرح ہمیں لاحق ان جان لیوا بیماریوں کی نشاندہی کی ہے. کاش ہمارے اہلِ دانش بھی ان باتوں کو اہمیت دیں اور درست اساسات پر عوام کی تربیت کریں.

    ReplyDelete
  4. Yes pride hath a fall ....its sensitive topic that is really curable, if we want to take ourselves out of web of pride we can do so....however, your effort is commendable...🌷🌹

    ReplyDelete
  5. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete

Thanks for reading the blog... Keep reading, sharing and spreading.

IDIOMS 5