Tuesday 21 December 2021

آج کی آیت : سورۃ التغابن: 13


اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ
ترجمہ: اللہ ہی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ ہی پر چاہیے کہ بھروسہ کریں اہل ایمان۔

 

عربی کے وہ الفاظ جنہیں ہم جانتے ہیں یا اردو میں مستعمل ہیں:

اَللّٰهُ : اللہ تعالیٰ

لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ : نہیں کوئی الہ برحق مگر وہی

وَعَلَي اللّٰهِ : اور اللہ پر ہی

فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ : پس چاہیے کہ توکل کریں مومن
نوٹ: اس آیت میں کوئی لفظ ایسا نہیں جسے ہم نہ پہچانتے ہوں، ذرا سی کوشش سے ہم آیت کو براہ راست سمجھ سکتے ہیں۔

البتہ کچھ ملے جلے الفاظ کی وجہ سے ترجمہ کرنا مشکل لگتا ہے۔

ایک لفاظ کی وضاحت سے ان شآءاللہ ترکیب کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

فَــلْــيَـــتَــوَكَّــلِ

فَ - لْ - یـَ - تـَوَکَّلِ

پس - چاہیے کہ - وہ - توکل (کریں)

 

تفہیم:

سورۃ التغابن کا موضوع : دنیا کی زندگی ہی کل زندگی نہیں، اصل آخرت کی زندگی ہے اور اس دنیا میں دکھ، غم پریشانیاں اور نعمتیں ہر شئے بطور آزمائش ہے یہاں تک مال و اولاد بھی آزمائش بنیں گے، اور ایک روز اس ربّ کے حضور پیش ہونا ہے اور وہ دن حساب کا دن ہوگا۔  جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ صبر و درگزر سے کام لیں اور  اللہ پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہی حقیقی اور یکتا معبود ہے اس کے سوا کوئی اله نہیں ہے۔

یہی اس آیت میں مختصر اور جامعیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

اللہ ہم سب کو اس کے کلام کو سمجھ کر پڑھنے والا بنائے۔

 

آمین

 

محمد علی بلوچ 

2 comments:

  1. 💕 جزاک اللہ خیرا پیارے بھائی

    بہت ہی آسان طریقہ کار سے سمجھایا ہے آپ نے، اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ فرمائیں. اس سلسلے کو جاری رکھیے گا.

    ReplyDelete
  2. جزاک اللہ خیرًا محترم بھائی
    آمین
    ان شآء اللہ پوری کوشش ہوگی، اللہ سے استقامت کی دعا ہے

    ReplyDelete

Thanks for reading the blog... Keep reading, sharing and spreading.

IDIOMS 5