Wednesday 15 December 2021

دین ابراھیمیہ


بظاہر "
دین ابراہیمیہ" ایک مقدس نام ہے مگر اس دور میں اس کے پیچھے چھپی خفیہ گھناؤنی سازش نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری  انسانیت کے لیے بڑا خطرہ ہے، نیو ورلڈ آرڈر ایک پراجیکٹ ہے جو اب کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں مگر یہ پراجیکٹ کامیاب ہوتا دکھائی نہیں دیتا، جتنی صلاحتیں اور وسائل ہم دین کی تبلیغ پر خرچ کرتے ہیں اس سے کئی بڑھ کر دشمن طاقتیں اس کے خلاف کرتے ہیں بلکہ پوری قوت کے ساتھ ایک منظم منصوبے کے تحت اس پر کام کررہے ہیں، اس منصوبے کی واحد رکاوٹ امت مسلمہ، راکھ میں چھپی چنگاری کی مانند ہے جو ذرا سی ہوا سے بھڑک اٹھے۔

   ہے اگر مجھ کو خطر کوئی تو اس امت سے ہے

جس کی خاکستر میں ہے اب تک شرارِ آرزو

    ابلیس کے چیلے ہار ماننے والوں میں سے نہیں، اس پراجیکٹ کو ایک نئے نام اور نئے انداز سے پیش کیا گیا جو اب تک فقط ایک اتحاد  کا نام  ہے مگر مستقبل قریب میں یہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ابھرے گا اور پوری دنیا پرچھا جائے گا، جس کے نعرے پر بہت سے کمزور ایمان والے بھی لبیک کہیں گے، اور سادہ لو مسلمان اپنے علماء سے یہ پوچھتے نظر آئیں گے کہ "دین کیا ہے؟"،  افسوس آج بھی اس سوال کے جواب  سے ہم نا واقف ہیں۔

       15 ستمبر 2020 کو  سابق امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ  کی سربراہی میں اسرائیل اور مشرق وسطٰی کے چار عرب ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ، اس معاہدے کو تحریری شکل دی گئی اور اس کو "الديانة الإبراهيمية"  Abrahamic religions کا نام دیا گیا، جس کا مقصد  دین ابراہیم کے ماننے والوں کو یکجا کیا جائے جس میں یہود، نصارٰی اور مسلم ہیں، یہ معاہدہ اس وقت فقط اسرائیل اور انہیں عرب کے چارممالک کے درمیان ہے مگر بہت جلد یہ زہر تمام مسلم ممالک  کی رگوں میں اترجائے گا۔
       ہم اب تک اپنی  بنیادی تعلیمات کی حقیقت میں الجھے ہوئے ہیں گویا اس مدرسے کی پہلی جماعت بھی پاس نہ کرسکے، جب یہ طوفان اپنی پوری طاقت کے ساتھ  آئے گا تو اس کا مقابلہ فقط ایک ہی ذریعہ سے ہوسکے گا اور وہ ہے "علم"۔۔۔ جس سے ہم خالی ہیں۔
       شاید وقت بہت کم ہے مگر ختم نہیں ہوا، ضرورت ہے آگاہی کی اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی۔
 خدارا اس بات کو سمجھا جائے کہ ہمیں کچھ نہیں کرنا  فقط تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا ۔
دعاؤں کا طالب

محمد علی بلوچ

4 comments:

  1. مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھا

    اس کو چھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے

    ReplyDelete
  2. 💕 جزاک اللہ خیرا

    اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں اضافہ فرمائیں. اس سلسلے کو جاری رکھیں. 🤗

    ReplyDelete
    Replies
    1. آمین
      ان شآء اللہ
      جزاک اللہ خیرًا

      Delete
  3. اللہ آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائیں۔ جزاک اللہ

    ReplyDelete

Thanks for reading the blog... Keep reading, sharing and spreading.

IDIOMS 5