Wednesday 5 January 2022

آؤ دعا کریں۔


 دعا ہمارا وہ یقین ہے جس میں ہم اپنی ہر پریشانی، دکھ ، تکلیف، بزرگ و برتر ہستی کے آگے پیش کر کے ، اس کے سپرد کر کے دل میں امید کی کرن اور حوصلے کا میدان سجا کر دنیاوی آلام کے میدان میں سینہ تان کر کھڑے ہو جاتے ہیں کہ اب میری ہر پریشانی کا ذمہ اس ذات باری تعالی نے لے لیا ہے ۔

دعا اس بات کا بھی اظہار ہے کہ انسانی قدرت میں جو کوشش اس ذات  نے رکھی ہے اس کو کرنے میں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کروں گا۔

اهدناالصرط المستقيم  میں یہ ہی سبق ہے کہ میں اس راستے پر چلوں گا جو سیدھا ہے اور جو تیری راہ ہے اور تیری طرف لے جانے والی ہے۔اس پر ثابت قدم رہنے کے لئے مجھے تیرے سہارے کی ضرورت ہے۔ مجھے ثابت قدم رہنے والوں میں سے بنا اور اس راستے میں آنے والی مشکلات اور شیطانی روکاوٹیں اپنے فضل اور کرم سے دور فرما۔ مجھے اپنی رحمت اور کرم سے ان ہھتیاروں سے لیس کر دے کہ میں صرف اسی راستے کا مسافر رہوں حتی کہ تم سے آن ملوں۔ 

کیونکہ اسی راستے پر جو لوگ تھے ان کی مثال تم نے  ہی تو مجھے دی ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جو سیدھا تیری جنت کو جاتا ہے جو تو نے اپنے بندوں کے لئے بنائی ہے اور اس میں داخلہ دے کر تو ان پر اپنا انعام کر گا۔

 

10 comments:

  1. دعا اللہ تعالیٰ سے کلام کرنے کا ایک بہت ہی خوبصورت انداز ہے جس سے دل کو سکون ملتا ہے کہ میں نے اپنے رب کو سب کچھ بتا دیا ہے اب سب میرے اللہ کے بھروسے اسکے حفظ و امان میں ہے

    ReplyDelete
  2. 💕 جزاک اللہ خیرا فائز صاحب

    بہت خوب، جاری رکھیں 🤗

    ReplyDelete
  3. جزاک اللہ تبارک و تعالی

    ReplyDelete
  4. بہت خوب، پڑھنے کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ میں سورۃ الفاتحہ کی تشریح سمجھ رہا ہوں.
    جزاک اللہ خیرًا

    ReplyDelete
  5. You are right..really prayer (dua) has great value in our life. It consoles us and we think that there is some power to whom we seek help and get whatever we want.. thanks for sharing.

    ReplyDelete

Thanks for reading the blog... Keep reading, sharing and spreading.

IDIOMS 5