Sunday 2 January 2022

شاہ کی آمد پر ڈھول پیٹنا

     


 
آپ میں سے بھی اکثر لوگ اس مشاہدے سے گزرے ہونگے کہ اچانک گھر میں فرنیچر اِدھر سے اُدھر ہونا شروع ہوگیا کچھ نئی  چیزیں آرہی ہوتی ہیں اور دیگر چیزوں کو  نکال باہر کیا جا رہا ہوتا ہے چاہے وہ پہلے کتنی  ہی خوبصورت رہیں ہوں آپ کی نظر  میں، کتنی ہی عزیز رہیں ہوں یا کسی کی نشانی ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ سب فقط اس لیے ہورہا ہوتا ہے کہ گھر میں کسی خاص شخصیت کی آمد آمد ہورہی ہوتی ہے، اور ایسا اس لیے ہورہا ہوتا ہے کیوں کہ وہ شخص ہر چیز سے زیادہ عزیز  ہوتا ہے ،اس کی شخصیت کا آپ پر کچھ رعب ہوتا ہے یا آپ عزت کررہے ہوتے ہیں  یا ہوسکتا ہے آپ اس سے ڈر رہے ہوتے ہیں، اس کی مثال ایسی ہے جیسے اگلے دور میں جب شاہ اپنے دربار میں اپنی رعایہ کے سامنے حاضر ہورہا ہوتا تھا تو ڈھول پیٹا جاتا تھا ، گویا ڈھول کا پیٹا جانا ہمیں یہی بتاتا تھا کہ  بادشاہ کی آمد ہے ، در حقیقت  آج کل ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ اور چیزوں کا الٹ پلٹ کرنا ،نئی سجاوٹ کرنا ،پرانی چیزوں کو ختم کرنا، اس ڈھول پیٹنے کی طرح ہے۔جس میں یہ اعلان کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی کہ کس کی آمد ہے۔

       آج میرے شہر کراچی میں جو سجاوٹ کے نام پر توڑپھوڑ، شہر کو اپنی سابقہ شکل میں بحال کرنے کی باتیں ، پچاس سال پہلے کا کراچی۔۔۔  نہیں معلوم کس شاہ کی آمد کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں۔

       جب زمین کا سودا ہوتا ہے تو اس پر رہنے والوں کی قیمت کچھ بھی نہیں ہوتی۔ کچھ ایسا ہی منظر میں دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔

       میرے شہر کے باشعور لوگوں کے نام میرا پیغام

 

              محمد علی بلوچ (فروری 2019)

 


3 comments:

  1. سر جب سے پاکستان بنا ہے ڈھول ہی پیٹا جارہا ہے اور نئے آنے والے کیلیے زیادہ شدت سے پیٹا جاتا ہے اس انتظار میں عمر بیتی کہ اس ملک کے ماتم زدہ مکینوں کیلیے بھی کبھی شہنائی بجے گی

    ReplyDelete

Thanks for reading the blog... Keep reading, sharing and spreading.

IDIOMS 5