Saturday, 1 January 2022

نیا سال


 کون جانے نیا سال 
خوشی کی نوید لائے
 یا کالی راتوں کے گہرے سائے
اپنی اپنی صدا کے پتھر 
چپ سمندروں کے منہ پہ مارو
کہ روشنی کو جمود ٹوٹے
ساحلوں کا سکوت ٹوٹے۔
 نیا سال اس ا مید کہ ساتھ شروع کریں کہ اس دفعہ  وہ تمام کام 

جنہیں ہم دوسروں میں نہیں پسند کرتے وہ ہم بھی نہ کریں ۔اس سال ہم منافقت کو چھوڑ کر راست خیالی اور راست بازی کو اپنائیں گے۔ اس سال ہم اپنے دکھوں  کی کہانی سنانے کی بجائے دوسروں کے دکھ سنیں گے۔ لوگوں کو ان کی غلطیوں پر کونسے کی بجائے من کی آنکھ سے من کی غلطیوں کی اصلاح کریں گے۔ 
دنیا سے کم کی امید رکھ کر اس کو زیادہ دیں گے۔ وہ چاہیے علم ہو، دولت ہو، وقت ہو، یا آپ کے پاس مردوں سے رکھی کوئی کتاب۔ 
اپنی ذاتی کے سرورق کو ضرور پڑھیں گے تاکہ خود کے اندر گم ذات کا ادراک کر کے اپنے اندر سے وہ تقوی نکال سکیں جو خالق کائنات نے ہمارے دل میں القا  کیا ہے اور اس فجور  کی سرکوبی کر سکیں جو ہمیں راندہ درگاہ کر سکتا ہے۔
آئیں ان تمام برائیوں سے بچیں جو ہم دوسروں میں نہیں پسند کرتے لیکن ہم میں وہ موجود ہیں۔ حسد ، بغض، کینہ، عدم رواداری، عدم برداشت۔ آئیں دوسروں کو ٹھیک کرنے کی بجائے خود کو ٹھیک کریں۔ صداقت ، دیانت ، محبت کا سبق خود پڑھیں۔ مذہب کو  
دو
سروں کی عینک کی بجائے کتاب الہی میں ڈھونڈیں۔
آئیں اپنی خاموشی توڑیں اور ایک ایسا جہاں تشکیل دیں جہاں دکھ درد بانٹنے والے لوگ بستے ہوں، جس جگہ معاشی ،سیاسی، خانگی، سیاسی، ذاتی زندگی کسی خاص فرقہ کے اصول پر نہیں آفاقی اصولوں پر ہو۔ 

8 comments:

  1. 💕 جزاک اللہ خیرا فائز صاحب

    بہت ہی اعلیٰ اقدار اور اصولوں کو اپنانے کی دعوت دی آپ نے اس تحریر میں، اللہ تعالیٰ اس سال ہمیں یہ تمام خوبیاں اپنے اندر پیدا کرنے کا حوصلہ دیں. 🤗

    ReplyDelete
  2. ماشاءاللہ۔
    بہت خوب سر

    ReplyDelete
  3. بہت اعلی تحریر ۔۔۔۔

    ReplyDelete
  4. بہت خوب سر،
    جزاک اللہ خیرًا

    ReplyDelete
  5. محمد کاشف3 January 2022 at 04:04

    جزاک اللّہ خیرا کثیرا

    ReplyDelete
  6. Very powerful message for new year. May we b able to accomplish our new year targets. Aameen

    ReplyDelete
  7. Thanks Begum for your wonderful comments
    Means alot for me.

    ReplyDelete

Thanks for reading the blog... Keep reading, sharing and spreading.

IDIOMS 5